Misbah Ali

وکیل

ہمیں اپنے بارے میں بتائیں

میں ایک وکیل ہوں میں نے 2003 میں وکالت کی اور 2010 میں Atkins Hope میں شمولیت حاصل کی۔ میں روانی سے اردو بولتی ہوں۔

آپکی خاص مہارت کیا ہے

میں نے حُکم اِمتناعی اور نجی اور عوامی اطفال کے قانونی مقدمات میں مہارت حاصل کی ہے۔

آُپ Atkins Hope کے وکلاء کے مؤکلوں کو کن خدمات کی پیشکش کرتی ہیں؟

مکمل زمہ داری؛ ایک اعلی درجے کا خیال اور سمجھ بوجھ، اور مسائل کو ٹھیک طرح سننا اور سیدھے مگر حساس طریقے سے ان کی طرف توجہ دینا۔ میں واضح بات چیت کو یقینی بناتی ہوں اور ہمیشہ مؤکل کے بہترین مفادات پر توجہ دیتی ہوں۔ 

آپ اپنے کردار کے بارے میں ہمیں اور کیا بتانا چاہیں گی؟

میں اپنے قانونی پیشے کے پہلے دن سے  حُکمِ اِمتناعی میں کام کرتی رہی ہوں، میں وکالت کے اس شعبہ میں مکمل طور پر پُراعتماد ہوں اور اس لئے اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ ان معاملات میں تیزی اور مؤثر طریقے سے کام کیا جائے۔

میں مؤکلوں کے لئے مستقل مزاجی کو یقینی بنانے اور عدالت میں تفصیلی معلومات کے ساتھ مقدمہ لیجانے کے لئے جتنا ممکن ہو سکے اپنے ہی وکالت کے علم کی پیروی کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔

سپیشلسٹ پینل اور ایسوسی ایشن کی رکنیت سے ظاہر ہوتا ہے کے آپ نے وکالت میں اپنی مہارت کے شعبہ میں نمایاں مہارت اور تجربہ حاصل کیا ہے۔ کیا آپ ان میں سے کسی سے تعلق رکھتی ہیں؟

Resolution   خاندانی وکلاء کا ایک قومی ادارہ ہے جو کہ غیرمخالف انداز میں خاندانی مسائل کے حل کے لئے پُر عزم طور پر کام کر رہا ہے۔ میں 2004 سے رکن ہوں اور ان کے پروٹوکول/ اخلاقی آداب کے لئے وقف ہوں۔

کیا آپ ہمیں کوئی مثال دے سکتی ہیں؟

میں مسائل کو جانچنے اور حل کرنے کی کوشش کے زریعے بچوں کے مکمل اور بہترین مفادات کے حصول کو یقینی بنانے اور والدین کی مدد کرنے کے لئے حقیقی طور پر وقف ہوں۔

کیا آپ ہمیں کچھ اور بتانا پسند کریں گی؟

میں نے سماجی اور رضاکارانہ کام کر کے بےمثال درجے کا تجربہ حاصل کیا ہے اور میں نے یہ کام اپنے قانونی پیشے کے اوائل میں شروع کیا تھا۔

اس میں Croydon میں خاندانی مرکزِ انصاف میں مشورہ دینا بھی شامل ہے؛ 2008 میں Croydon مسجد میں آٹھ ہفتوں کے مشاورتی اجلاس کی تنظیم میں شمولیت اور مظلوم اور متعلقہ لوگوں کی معاونت کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنا اور گھریلو تشدد یا بد سلوکی کا شکار لوگوں کو مدد فراہم کرنا۔ میں Crawley میں گھریلو تشدد کے فورم/مباحثہ میں بھی بھر چَر کر شامل ہوتی تھی جہاں میں نے نسلی اقلیتوں کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی بھی کی۔

کیا جاتے ہوئے آپ نے ہمیں کچھ دلچسپ  بات بتانی ہے؟

جی ضرور، میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری!